کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کی فضیلت - اس خبر کا ذکر کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے راہِ خدا میں خرچ کرنے والے کے اجر کو مذکورہ تعداد سے بھی زیادہ بڑھا سکتا ہے
حدیث نمبر: 4648
أَخْبَرَنَا حَاجِبُ بْنُ أَرَّكِينَ الْفَرْغَانِيُّ أَبُو الْعَبَّاسِ بِدِمَشْقَ ، حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ الدُّورِيُّ حَفْصُ بْنُ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْمُقْرِئُ ، حَدَّثَنَا أَبُو إِِسْمَاعِيلَ الْمُؤَدِّبُ ، عَنْ عِيسَى بْنِ الْمُسَيَّبِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : لَمَّا نَزَلَتْ : مَثَلُ الَّذِينَ يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ كَمَثَلِ حَبَّةٍ أَنْبَتَتْ سَبْعَ سَنَابِلَ فِي كُلِّ سُنْبُلَةٍ مِائَةُ حَبَّةٍ وَاللَّهُ يُضَاعِفُ لِمَنْ يَشَاءُ وَاللَّهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ سورة البقرة آية 261 ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " رَبِّ زِدْ أُمَّتِي " ، فَنَزَلَتْ : مَنْ ذَا الَّذِي يُقْرِضُ اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا فَيُضَاعِفَهُ لَهُ أَضْعَافًا كَثِيرَةً سورة البقرة آية 245 ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " رَبِّ زِدْ أُمَّتِي " ، فَنَزَلَتْ : إِنَّمَا يُوَفَّى الصَّابِرُونَ أَجْرَهُمْ بِغَيْرِ حِسَابٍ سورة الزمر آية 10 " .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی: ” وہ لوگ جو اللہ کی راہ میں اپنے اموال کو خرچ کرتے ہیں ان کی مثال ایک ایسے دانے کی طرح ہے جو سات بالیاں اگاتا ہے جن میں سے ہر ایک بالی میں ایک سو دانے ہوتے ہیں اور اللہ تعالیٰ جس کیلئے چاہے اجر کو دو گنا کر دیتا ہے اللہ تعالیٰ وسعت والا اور علم والا ہے۔ “ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا کی: اے میرے پروردگار! میری امت کو مزید عطا کر تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی۔ ” جو شخص اللہ تعالیٰ کو قرض حسنہ دیتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے اس کے لیے کئی گنا زیادہ کر دیتا ہے۔ “ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی: اے میرے پروردگار! میری امت کو مزید عطا کر تو یہ آیت نازل ہوئی۔ ” بے شک صبر کرنے والوں کو ان کا اجر کسی حساب کے بغیر پورا دیا جائے گا۔ “
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب السير / حدیث: 4648
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف - «التعليق الرغيب» (2/ 156). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 4629»