کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کی فضیلت - اس بیان کا ذکر کہ قیامت کے دن جب اعلان ہو گا تو جنت کے دربان دو جوڑے خرچ کرنے والے کے استقبال میں آگے بڑھیں گے
حدیث نمبر: 4644
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحُسَيْنِ ، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ ، قَالَ : قَالَ صَعْصَعَةُ بْنُ مُعَاوِيَةَ عَمُّ الأَحْنَفِ : أَتَيْتُ أَبَا ذَرٍّ بِالرَّبَذَةِ ، فَقُلْتُ : يَا أَبَا ذَرٍّ ، مَا مَالُكَ ؟ قَالَ : مَالِي عَمَلِي . فَقُلْتُ حَدَّثَنَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدِيثًا سَمِعْتَهُ مِنْهُ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " مَنْ أَنْفَقَ زَوْجَيْنِ مِنْ مَالِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ابْتَدَرَتْهُ خَزَنَةُ الْجَنَّةِ " . قَالَ : قُلْتُ : وَمَا زَوْجَانِ ؟ قَالَ : فَرْسَانِ مِنْ خَيْلِهِ ، بَعِيرَانِ مِنْ إِِبِلِهِ ، عَبْدَانِ مِنْ رَقِيقِهِ . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : الْعَرَبُ فِي لُغَتِهَا تُسَمِّي الْفَرْدَيْنِ الْمُتَلازِمَيْنِ زَوْجَيْنِ ، قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ : وَمِنْ كُلِّ شَيْءٍ خَلَقْنَا زَوْجَيْنِ سورة الذاريات آية 49 .
صعصعہ بن معاویہ جو سیدنا احنف بن قیس رضی اللہ عنہ کے چچا ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: میں ” ربذہ “ میں سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے کہا: اے سیدنا ابوذر آپ کا مال کیا ہے انہوں نے جواب دیا: میرا مال میرا عمل ہے میں نے کہا: آپ ہمیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے کوئی حدیث بیان کیجئے جو آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہو انہوں نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ” جو شخص اپنے مال میں سے کسی چیز کا جوڑا اللہ کی راہ میں خرچ کرتا ہے تو جنت کے دربان تیزی سے اس کی طرف لپکتے ہیں۔ “ (راوی بیان کرتے ہیں) میں نے دریافت کیا: جوڑے سے مراد کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: یہ کہ اپنے گھوڑوں میں سے دو گھوڑے دیدے یا اپنے اونٹوں میں سے دو اونٹ دیدے یا اپنے غلاموں میں سے دو غلام دیدے۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) عرب اپنے محاور ے میں ایک ہی جیسی دو چیزوں کیلئے لفظ جوڑا استعمال کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے بھی ارشاد فرمایا ہے: ” اور ہم نے ہر چیز میں سے جوڑے پیدا کیے ہیں۔ “
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب السير / حدیث: 4644
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - المصدر نفسه. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 4625»