کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: جہاد کے فضائل کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ جس کا گھوڑا زخمی ہو جائے اور اس کا خون بہا دیا جائے، اللہ اسے اپنے نیک بندوں کے برابر اجر دیتا ہے
حدیث نمبر: 4640
أَخْبَرَنَا ابْنُ خُزَيْمَةَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ الضَّبِّيُّ ، حَدَّثَنَا الدَّرَاوَرْدِيُّ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمِ بْنِ عَائِذٍ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنّ رَجُلا جَاءَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُصَلِّي بِنَا ، فَقَالَ حِينَ انْتَهَى إِِلَى الصَّفِّ : اللَّهُمَّ آتِنِي أَفْضَلَ مَا تُؤْتِي عِبَادَكَ الصَّالِحِينَ ، فَلَمَّا قَضَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصَّلاةَ ، قَالَ : " مَنِ الْمُتَكَلِّمُ آنِفًا ؟ " فَقَالَ الرَّجُلُ : أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ . فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِِذَا يُعْقَرُ جَوَادُكَ ، وَتُسْتَشْهَدُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ " .
عامر بن سعد بن ابی وقاص اپنے والد (سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت ہمیں نماز پڑھا رہے تھے جب وہ شخص صف تک پہنچا تو اس نے یہ دعا کی۔ ” اے اللہ! تو نے اپنے نیک بندوں کو جو کچھ عطا کیا ہے اس میں سب سے زیادہ فضیلت والی چیز مجھے بھی عطا کر (یعنی مجھے سب سے زیادہ فضیلت والی چیز عطا کر) جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز مکمل کر لی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ابھی کس شخص نے کلام کیا تھا؟ اس شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! میں نے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس صورت میں تمہارے گھوڑے کے پاؤں کاٹ دیئے جائیں گے اور تمہیں اللہ کی راہ میں شہید کر دیا جائے گا۔ “