کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: جہاد کے فضائل کا بیان - ان خبروں کا ذکر جن میں اس شخص کے لیے اجر نہ ہونے کا بیان ہے جو جہاد میں دنیا کا فائدہ چاہے
حدیث نمبر: 4637
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَبَّانُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بن المبارك ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الأَشَجِّ ، عَنْ مِكْرَزٍ رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الشَّامِ مِنْ بَنِي عَامِرِ بْنِ لُؤَيِّ بْنِ غَالِبٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَجُلا ، قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، رَجُلُ يُرِيدُ الْجِهَادَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ، وَهُوَ يَبْتَغِي مِنْ عَرَضِ الدُّنْيَا ؟ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لا أَجْرَ لَهُ " . فَأَعْظَمَ ذَلِكَ النَّاسُ ، وَقَالُوا لِلرَّجُلِ : عُدْ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَعَلَّكَ لَمْ تُفَهِمْهُ ، قَالَ : فَقَالَ الرَّجُلُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، رَجُلُ يُرِيدُ الْجِهَادَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ، وَهُوَ يَبْتَغِي مِنْ عَرَضِ الدُّنْيَا ؟ قَالَ : " لا أَجْرَ لَهُ " . فَأَعْظَمَ ذَلِكَ النَّاسُ ، وَقَالُوا لِلرَّجُلِ : عُدْ لِرَسُولِ اللَّهِ ، فَقَالَ لَهُ الثَّالِثَةَ : رَجُلٌ يُرِيدُ الْجِهَادَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ، وَهُوَ يَبْتَغِي مِنْ عَرَضِ الدُّنْيَا ؟ قَالَ : " لا أَجْرَ لَهُ " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! ایک شخص اللہ کی راہ میں جہاد کرنے کا ارادہ کرتا ہے اور اس کے ہمراہ وہ دنیاوی فائدہ بھی حاصل کرنا چاہتا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایسے شخص کو اجر نہیں ملے گا لوگوں کیلئے یہ بات بڑی پریشانی کا باعث بنی لوگوں نے اس شخص سے کہا: تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دوبارہ یہ سوال کرو، ہو سکتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو تمہارے مفہوم کا اندازہ نہ ہو سکا ہو۔ راوی بیان کرتے ہیں: اس شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! ایک شخص اللہ کی راہ میں جہاد کا ارادہ کرتا ہے اور دنیاوی فائدہ بھی حاصل کرنا چاہتا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اسے کوئی اجر نہیں ملے گا لوگوں کیلئے یہ بات بڑی پریشانی کا باعث بنی انہوں نے اس شخص سے کہا: تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پھر یہ سوال کرو اس شخص نے تیسری مرتبہ سوال کیا کہ ایک شخص اللہ کی راہ میں جہاد کرنے کا ارادہ کرتا ہے اور وہ اس کے ذریعے دنیاوی فائدہ بھی حاصل کرنا چاہتا ہے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اسے کوئی اجر نہیں ملے گا۔