کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: جہاد کے فضائل کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ جو شخص مجاہد کے اہل و عیال کے ساتھ بدسلوکی کرے گا اس کا یہ عمل مذموم ہے
حدیث نمبر: 4635
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ ، حَدَّثَنَا حَرَمِيُّ بْنُ عُمَارَةَ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " حُرْمَةُ نِسَاءِ الْمُجَاهِدِينَ عَلَى الْقَاعِدِينَ كَحُرْمَةِ أُمَّهَاتِهِمْ ، وَمَا مِنْ قَاعِدٍ يَخْلُفُ مُجَاهِدًا فِي أَهْلِهِ بِسُوءٍ إِِلا أُقِيمَ لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، فَيُقَالُ لَهُ : هَذَا خَلْفُكَ فِي أَهْلِكَ بِسُوءٍ ، فَخُذْ مِنْ حَسَنَاتِهِ " .
سلیمان بن بریدہ اپنے والد کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: مجاہدین کی خواتین کی پیچھے رہ جانے والوں کیلئے حرمت اسی طرح ہے جس طرح اس کی اپنی ماؤں کی حرمت ہوتی ہے اور پیچھے رہ جانے والا جو بھی شخص کسی مجاہد کی بیوی کے حوالے سے خیانت کرے تو اس شخص کو قیامت کے دن مجاہد کے سامنے پیش کر دیا جائے گا اور مجاہد سے کہا: جائے گا اس نے تمہاری غیر موجودگی میں تمہاری بیوی کے ساتھ خیانت کی تو تم اس کی نیکیوں کو حاصل کر لو۔