کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: جہاد کے فضائل کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ مجاہد اور اس کے اہل و عیال کا خیال رکھنے والے کے اجر کو برابر قرار دیا گیا ہے
حدیث نمبر: 4631
أَخْبَرَنَا ابْنُ سَلْمٍ ، حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ الأَشَجِّ ، عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنَّهُ قَالَ : " مَنْ جَهَّزَ غَازِيًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ ، فَقَدْ غَزَا ، وَمَنْ خَلْفَهُ فِي أَهْلِهِ بِخَيْرٍ ، فَقَدْ غَزَا " .
سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” جو شخص اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے کو سامان فراہم کرتا ہے تو گویا اس نے بھی جہاد میں حصہ لیا اور جو شخص مجاہد کی غیر موجودگی میں اس کے گھر والوں کا خیال رکھتا ہے تو گویا اس نے بھی جہاد میں حصہ لیا۔ “