کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: جہاد کے فضائل کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کی روایت میں جو عدد مذکور ہے اس سے مراد اس سے ماورا کا انکار نہیں
حدیث نمبر: 4630
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ جَهَّزَ غَازِيًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ ، أَوْ خَلْفَهُ فِي أَهْلِهِ ، كُتِبَ لَهُ مِثْلُ أَجْرِهِ ، حَتَّى إِِنَّهُ لا يَنْقُصُ مِنْ أَجْرِ الْغَازِي شَيْءٌ " .
سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” جو شخص اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے کو سامان فراہم کرتا ہے یا اس کی غیر موجودگی میں اس کے گھر والوں کا خیال رکھتا ہے تو اسے بھی اس مجاہد کی مانند اجر ملتا ہے یہاں تک کہ جہاد کرنے والے کے اجر میں کوئی کمی نہیں ہوتی۔ “