کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: جہاد کے فضائل کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ جو اللہ کی راہ میں مجاہد کا سر سایہ دار کرے گا، اللہ قیامت کے دن اسے اپنے سایہ میں جگہ دے گا
حدیث نمبر: 4628
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، حَدَّثَنَا الْمُقْرِئُ ، حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عُثْمَانَ الْوَلِيدُ بْنُ أَبِي الْوَلِيدِ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُرَاقَةَ الْعَدَوِيِّ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، أَنَّهُ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ أَظَلَّ رَأْسَ غَازٍ ، أَظَلَّهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، وَمَنْ جَهَّزَ غَازِيًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ لِجِهَادِهِ فَلَهُ مِثْلُ أَجْرِهِ ، وَمَنْ بَنَى مَسْجِدًا يُذْكَرُ فِيهِ اسْمُ اللَّهِ بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ " .
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” جو شخص کسی مجاہد کے سر پر سایہ فراہم کرتا ہے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے سایہ نصیب کرے گا جو شخص اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے شخص کو اس کے جہاد کے لیے سامان فراہم کرتا ہے تو اسے بھی اس شخص کی مانند اجر ملتا ہے جو کوئی شخص مسجد تعمیر کرتا ہے جس میں اللہ کا ذکر کیا جائے تو اللہ تعالیٰ اس شخص کیلئے جنت میں گھر بنا دیتا ہے۔ “