کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: جہاد کے فضائل کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ مرابط کے لیے جو اجر جاری رہتا ہے وہ دراصل ان نیک اعمال کا اجر ہے جو وہ زندگی میں کرتا تھا
حدیث نمبر: 4626
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ مَوْهَبٍ ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ السِّمْطِ ، أَنَّهُ مَرَّ عَلَيْهِ سَلْمَانُ وَهُوَ مُرَابِطٌ ، فَقَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " مَنْ مَاتَ مُرَابِطًا أُجْرِيَ عَلَيْهِ عَمَلُهُ الَّذِي كَانَ يَعْمَلُ ، وَأُومِنَ الْفَتَّانَ ، وَيَجْرِي عَلَيْهِ رِزْقُهُ " .
شرحبیل بن سمط بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ ان کے پاس سے گزرے وہ اس وقت پہرہ داری کے فرائض سر انجام دے رہے تھے تو سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ” جو شخص پہرہ دیتے ہوئے انتقال کر جاتا ہے اس کا عمل پہلے کی طرح مسلسل چلتا رہتا ہے اور اس شخص کو (قبر کی) آزمائشوں سے محفوظ رکھا جاتا ہے اور اسے (آخرت میں) رزق دیا جاتا ہے۔ “