کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: جہاد کے فضائل کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ موت کے بعد عام لوگوں کے اعمال ختم ہو جاتے ہیں لیکن مرابط کا عمل قیامت تک جاری رہتا ہے اور وہ عذابِ قبر سے محفوظ رہتا ہے
حدیث نمبر: 4624
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا حَبَّانُ بْنُ مُوسَى ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، أَخْبَرَنَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ ، حَدَّثَنِي أَبُو هَانِئٍ الْخَوْلانِيُّ ، أَنَّ عَمْرَوَ بْنَ مَالِكٍ الْجَنْبِيَّ أَخْبَرَهُ ، أَنَّهُ سَمِعَ فَضَالَةَ بْنَ عُبَيْدٍ يُحَدِّثُ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " كُلُّ مَيِّتٍ يُخْتَمُ عَلَى عَمَلِهِ ، إِِلا الَّذِي مَاتَ مُرَابِطًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ ، فَإِِنَّهُ يَنْمُو لَهُ عَمَلُهُ إِِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ ، وَيَأْمَنُ فِتْنَةَ الْقَبْرِ " . قَالَ : قَالَ : وَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " الْمُجَاهِدُ مَنْ جَاهَدَ نَفْسَهُ لِلَّهِ عَزَّ وَجَلَّ " .
سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” ہر فوت ہونے والے شخص کے عمل پر مہر لگا دی جاتی ہے ماسوائے اس شخص کے جو اللہ کی راہ میں پہرہ دیتے ہوئے انتقال کرتا ہے اس شخص کا عمل قیامت کے دن تک بڑھتا رہتا ہے اور وہ شخص قبر کی آزمائش سے محفوظ رہتا ہے۔ “ وہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ” مجاہد شخص وہ ہے، جو اللہ تعالیٰ کی رضا کیلئے اپنی جان کے ہمراہ جہاد کرے۔ “
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب السير / حدیث: 4624
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (2258). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 4605»