کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: جہاد کے فضائل کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ اللہ تعالیٰ ایک دن یا ایک رات کے مرابطہ پر رمضان کے ایک مہینے کے روزوں اور قیام سے زیادہ اجر عطا فرماتا ہے
حدیث نمبر: 4623
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ مَوْهَبٍ ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ السِّمْطِ ، أَنَّهُ مَرَّ عَلَيْهِ سَلْمَانُ وَهُوَ مُرَابِطٌ ، فَقَالَ : مَا تَصْنَعُ هَا هُنَا يَا شُرَحْبِيلُ ؟ فَقَالَ شُرَحْبِيلُ : أُرَابِطُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ . قَالَ سَلْمَانُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " رِبَاطُ يَوْمٍ أَوْ لَيْلَةٍ خَيْرٌ مِنْ صِيَامِ شَهْرٍ وَقِيَامِهِ " .
شرحبیل بن سمط بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ ان کے پاس سے گزرے وہ اس وقت پہرہ داری کر رہے تھے۔ سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: شرحبیل تم یہاں کیا کر رہے ہو؟ شرحبیل نے جواب دیا: میں پہرہ دے رہا ہوں۔ سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ” ایک دن (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) ایک رات کی پہرہ داری ایک ماہ کے (نفلی) روزوں اور نوافل ادا کرنے سے زیادہ بہتر ہے۔ “