کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: جہاد کے فضائل کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ یہ فضیلت اس مجاہد کو بھی حاصل ہے جو راستے ہی میں فوت ہو جائے
حدیث نمبر: 4622
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي عَوْنٍ وَكَانَ يَخْتِمُ الْقُرْآنَ فِي كُلِّ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ مَرَّتَيْنِ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ ، حَدَّثَنَا إِِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " مَثَلُ الْمُجَاهِدِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ، كَمَثَلِ الْقَانِتِ الصَّائِمِ الَّذِي لا يَفْتُرُ صَلاةً وَلا صِيَامًا ، حَتَّى يَرْجِعَهُ اللَّهُ إِِلَى أَهْلِهِ بِمَا يَرْجِعُهُ إِِلَيْهِمْ مِنْ غَنِيمَةٍ أَوْ أَجْرٍ ، أَوْ يَتَوَفَّاهُ فَيُدْخِلُهُ الْجَنَّةَ " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے کی مثال ایسے نفلی نماز پڑھنے والے روزہ دار کی مانند ہے جو اپنی نماز اور روزے میں کوئی وقفہ نہیں کرتا یہاں تک کہ وہ مجاہد واپس آ جائے اور اس کے ہمراہ غنیمت اور اجر ہو یا پھر اللہ تعالیٰ اسے موت دے کر اسے جنت میں داخل کر دے۔ “