کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: جہاد کے فضائل کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجاہد کو اس روزہ دار اور قیام کرنے والے سے تشبیہ دی جو نہ افطار کرتا ہے نہ تھکتا ہے
حدیث نمبر: 4621
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانَ وَكَانَ قَدْ صَامَ النَّهَارَ وَقَامَ اللَّيْلِ ثَمَانِينَ سَنَةً غَازِيًا وَمُرَابِطًا ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " مَثَلُ الْمُجَاهِدِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ، كَمَثَلِ الَّذِي لا يَفْتُرُ مِنْ صِيَامٍ وَصَلاةٍ حَتَّى يَرْجِعَ " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے کی مثال اس روزہ دار اور نوافل ادا کرنے والے کی مانند ہے جو کسی (نفلی) روزے کو ترک نہیں کرتا اور (نفل) نماز کو ترک نہیں کرتا جب تک وہ شخص (جہاد سے) واپس نہیں آ جاتا۔ “