کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: جہاد کے فضائل کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ جو اللہ کی راہ میں بغیر جنگ کے (حتف الأنف) مر جائے اس کے لیے جنت واجب ہے
حدیث نمبر: 4620
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ عَوْنٍ ، وَهِشَامُ بْنُ حَسَّانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي الْعَجْفَاءِ السُّلَمِيِّ ، قَالَ : خَطَبَنَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ، فَقَالَ : أَلا لا تَغْلُوا صَدَاقَ النِّسَاءِ ، فَإِِنَّهَا لَوْ كَانَتْ مَكْرُمَةً فِي الدُّنْيَا أَوْ تَقْوَى عِنْدَ اللَّهِ لَكَانَ أَوْلاكُمْ وَأَحَقُّكُمْ بِهَا مُحَمَّدًا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، " مَا أَصْدَقَ امْرَأَةً مِنْ نِسَائِهِ ، وَلا امْرَأَةً مِنْ بَنَاتِهِ أَكْثَرَ مِنِ اثْنَتَيْ عَشْرَةَ أُوقِيَّةً " . وَأُخْرَى تَقُولُونَهَا مَنْ قُتِلَ فِي مَغَازِيكُمْ : مَاتَ فُلانٌ شَهِيدًا ، فَلا تَقُولُوا ذَاكَ ، وَلَكِنْ قُولُوا كَمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَوْ كَمَا وَأُخْرَى تَقُولُونَهَا مَنْ قُتِلَ فِي مَغَازِيكُمْ : مَاتَ فُلانٌ شَهِيدًا ، فَلا تَقُولُوا ذَاكَ ، وَلَكِنْ قُولُوا كَمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَوْ كَمَا قَالَ مُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ قُتِلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ، أَوْ مَاتَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَهُوَ فِي الْجَنَّةِ " .
ابوعجفاء بن سلمی بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: خبردار خواتین کے مہر میں غلو نہ کرو کیونکہ اگر یہ بات دنیا میں عزت افزائی کا باعث ہوتی، یا اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں پرہیزگاری کا باعث ہوتی، تو اس بارے میں تم میں سب سے زیادہ حق دار سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہوتے، لیکن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ازواج میں سے اور اپنی صاحب زادیوں میں سے کسی بھی خاتون کا مہر بارہ اوقیہ سے زیادہ مقرر نہیں کیا دوسری بات یہ ہے: جو شخص جنگ کے دوران مارا جاتا ہے تم کہتے ہو وہ شہید ہے تم لوگ یہ بات نہ کہو بلکہ تم لوگ وہ بات کہو جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمائی تھی۔ (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمائی تھی: جو شخص اللہ کی راہ میں قتل ہو جائے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) جو شخص اللہ کی راہ میں مر جائے وہ جنت میں ہو گا۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب السير / حدیث: 4620
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «المشكاة» (3204)، «الإرواء» (1927). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده قوي
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 4601»