کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: جہاد کے فضائل کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ جو شخص اللہ کی راہ میں جہاد کے لیے نکلے، اللہ اس کے لیے اجر یا غنیمت کی ضمانت دیتا ہے
حدیث نمبر: 4610
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِِدْرِيسَ الأَنْصَارِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " تَكَفَّلَ اللَّهُ لِمَنْ جَاهَدَ فِي سَبِيلِهِ ، لا يُخْرِجُهُ مِنْ بَيْتِهِ إِِلا الْجِهَادُ فِي سَبِيلِهِ وَتَصْدِيقُ كَلِمَتِهِ ، أَنْ يُدْخِلَهُ الْجَنَّةَ ، أَوْ يَرْجِعَهُ إِِلَى مَسْكَنِهِ الَّذِي خَرَجَ مِنْهُ مَعَ مَا نَالَ مِنْ أَجْرِ أَوْ غَنِيمَةٍ " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” اللہ تعالیٰ اس شخص کا ضامن ہے جو اس کی راہ میں جہاد کرتا ہے، جو اپنے گھر سے صرف جہاد کرنے اور اس کے کلمے کی تصدیق کرنے کیلئے نکلتا ہے۔ “ (اللہ تعالیٰ اس بات کا ضامن ہوتا ہے) اس شخص کو جنت میں داخل کر دے گا یا پھر اسے اس کے اس گھر کی طرف لے آئے گا جہاں سے وہ نکلا تھا اور اس کے ساتھ اجر بھی ہو گا اور مال غنیمت بھی ہو گا۔