کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: جہاد کے فضائل کا بیان - وضاحت کہ اسلام میں جہاد سابقہ گناہوں کو مٹا دیتا ہے
حدیث نمبر: 4601
أَخْبَرَنَا النَّضْرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُبَارَكِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الْعِجْلِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِِسْرَائِيلُ ، عَنْ أَبِي إِِسْحَاقَ ، عَنِ الْبَرَاءِ ، قَالَ : أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ مُقَنَّعٌ فِي الْحَدِيدِ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أُقَاتِلُ أَوْ أُسْلِمُ ؟ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَسْلِمْ ، ثُمَّ قَاتِلْ " . فأسْلَمَ ثُمَّ قَاتِلْ ، فَقُتِلَ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " هَذَا عَمِلَ قَلِيلا وَأُجِرَ كَثِيرًا " .
سیدنا براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک شخص حاضر ہوا جس نے لوہے کا لباس پہنا ہوا تھا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! کیا میں جنگ میں حصہ لوں، یا اسلام قبول کر لوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسلام قبول کر لو پھر تم جنگ میں حصہ لو۔ اس شخص نے اسلام قبول کر لیا، پھر اس نے جنگ میں حصہ لیا اور شہید ہو گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس نے عمل تھوڑا کیا ہے، لیکن اسے اجر زیادہ ملے گا۔