کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: جہاد کے فضائل کا بیان - اس مجاہد کی صفت کا بیان جو خالص عبادت گزار سے افضل ہوتا ہے
حدیث نمبر: 4600
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ بَعْجَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْجُهَنِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " يَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ يَكُونُ خَيْرُ النَّاسِ فِيهِ مَنْزِلَةً رَجُلٌ آخِذٌ بِعِنَانِ فَرَسِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ، كُلَّمَا سَمِعَ بِهَيْعَةٍ اسْتَوَى عَلَى مَتْنِهِ ، ثُمَّ طَلَبَ الْمَوْتَ مَظَانَّهُ ، وَرَجُلٌ فِي شِعْبٍ مِنْ هَذِهِ الشِّعَابِ يُقِيمُ الصَّلاةَ ، وَيُؤْتِي الزَّكَاةَ ، وَيَدَعُ النَّاسَ إِِلا مِنْ خَيْرِهِ " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” لوگوں پر ایسا زمانہ بھی آئے گا جب ان کے درمیان قدر و منزلت کے اعتبار سے سب سے بہتر شخص وہ ہو گا جو اپنے گھوڑے کی لگام تھام کر اللہ کی راہ میں جہاد کیلئے چلا جائے گا، جب بھی وہ جنگ کی پکار کو سنے گا گھوڑے کی پشت پر سوار ہو گا اور پھر موت کا طلب گار ہو گا یا وہ شخص جو کسی گھاٹی میں مقیم رہ کر نماز قائم کرتا رہے، زکوۃ ادا کرتا رہے اور لوگوں کے ساتھ صرف بھلائی کرے۔ “
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب السير / حدیث: 4600
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 4581»