کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: جہاد کے فضائل کا بیان - وضاحت کہ جہاد افضل اعمال میں سے اسی وقت ہے جب وہ اللہ اور اس کے رسول پر ایمان کے ساتھ ہو
حدیث نمبر: 4596
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا إِِسْحَاقُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، وَأَبُو مُعَاوِيَةَ ، قَالا : حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي مُرَاوِحٍ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّ الْعَمَلِ أَفْضَلُ ؟ قَالَ : " إِِيمَانٌ بِاللَّهِ وَجِهَادٌ فِي سَبِيلِهِ " . قَالَ : قُلْتُ : فَأَيُّ الرِّقَابِ أَفْضَلُ ؟ قَالَ : " أَنْفَسُهَا عِنْدَ أَهْلِهَا ، وَأَغْلاهَا ثَمَنًا " . قَالَ : فَإِِنْ لَمْ أَفْعَلْ ؟ قَالَ : " تُعِينُ صَانِعًا أَوْ تَصْنَعُ لأَخْرَقَ " . قُلْتُ : فَإِِنْ ضَعُفْتُ عَنْ ذَلِكَ ؟ قَالَ : " فَدَعِ الشَّرَّ ، فَإِِنَّهَا صَدَقَةٌ تَصَدَّقُ بِهَا عَلَى نَفْسِكَ " .
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! کون سا عمل زیادہ فضیلت رکھتا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھنا، اس کی راہ میں جہاد کرنا۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے دریافت کیا: کون سا غلام زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو اپنے مالک کے نزدیک عمدہ ہو اور جس کی قیمت زیادہ ہو۔ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: اگر میں ایسا نہ کر سکوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر تم کسی کام کرنے والے کی مدد کر دو یا جو شخص کوئی کام نہیں کر سکتا اس کے لیے کوئی کام کر دو۔ میں نے دریافت کیا: اگر میں یہ بھی نہ کر سکوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم امام نے فرمایا: پھر تم شر کو چھوڑ دو، کیونکہ یہ صدقہ ہو گا جو تم اپنی ذات پر کرو گے۔