کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: ائمہ کی اطاعت کا بیان - وضاحت کہ امراء کا حق رعایا پر تب واجب ہوتا ہے جب وہ رعایا کے حقوق ادا کریں
حدیث نمبر: 4584
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِِسْحَاقُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِِنَّ لِي عَلَى قُرَيْشٍ حَقًّا ، وَإِِنَّ لِقُرَيْشٍ عَلَيْكُمْ حَقًّا مَا حَكَمُوا فَعَدَلُوا ، وَائْتُمِنُوا فَأَدُّوا ، وَاسْتُرْحِمُوا فَرَحِمُوا " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” میرا قریش پر حق ہے اور قریش کا تم لوگوں پر ہے جب تک وہ فیصلہ کرتے ہوئے انصاف سے کام لیں اور جب ان کے سپرد امانت کی جائے تو اسے ادا کریں اور جب ان سے رحم طلب کیا جائے، تو رحم کریں۔ “