کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: ائمہ کی بیعت کا بیان - ان وجوہات کا بیان جن پر عورتوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی تھی
حدیث نمبر: 4554
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : جَاءَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ عُتْبَةَ بْنِ رَبِيعَةَ " تَبَايَعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَأَخَذَ عَلَيْهَا أَنْ لا يَسْرِقْنَ وَلا يَزْنِينَ سورة الممتحنة آية 12 " . قَالَتْ : فَوَضَعَتْ يَدَهَا عَلَى رَأْسِهَا حَيَاءً ، فَأَعْجَبَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا رَأَى مِنْهَا ، فَقَالَتْ لَهَا عَائِشَةُ : قَرِّي أَيَّتُهَا الْمَرْأَةُ ، فَوَاللَّهِ مَا بَايَعْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِِلا عَلَى هَذَا ، فَبَايَعَهَا بِالآيَةِ .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: سیدہ فاطمہ بنت عتبہ بن ربیعہ بیعت کرنے کے لیے آئی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے اس بات کی بیعت لی کہ وہ چوری نہیں کریں گی اور زنا نہیں کریں گی۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: اس خاتون نے اپنا ہاتھ شرم کی وجہ سے اپنے سر پر رکھ لیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی اس حرکت پر حیرانگی ہوئی تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اس خاتون سے فرمایا: اے خاتون آپ اس بات کا اقرار کیجئے اللہ کی قسم! ہم خواتین نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست اقدس پر اسی بات کی بیعت کرتی ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون سے آیت کے (حکم کے) مطابق بیعت لی۔