کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: ائمہ کی بیعت کا بیان - اس بات کا بیان کہ رعایا کو کن امور پر امام سے بیعت کرنی چاہیے
حدیث نمبر: 4551
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الطَّحَّانُ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ ، قَالَ : " بَايَعْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ وَأَنَا أَرْفَعُ غُصْنَ الشَّجَرَةِ عَنْ وَجْهِهِ ، فَبَايَعْنَاهُ عَلَى أَنْ لا نَفِرَّ ، لَمْ نُبَايعْهُ عَلَى الْمَوْتِ . قُلْنَا لَهُ : كَمْ كُنْتُمْ ؟ قَالَ : أَلْفٌ وَأَرْبَعُ مِائَةٍ " .
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: حدیبیہ کے دن ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست اقدس پر بیعت کی میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک سے درخت کی ایک شاخ کو اٹھا رہا تھا ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت اس بات پر کی کہ ہم فرار نہیں ہوں گے ہم نے موت پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت نہیں کی تھی۔ (راوی بیان کرتے ہیں: ہم نے سیدنا معقل رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: اس وقت آپ کی تعداد کتنی تھی؟ انہوں نے جواب دیا: ایک ہزار چار سو۔