کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: خلافت و امارت کا بیان - امام کے لیے اجازت ہے کہ اگر کسی عورت کا شوہر موجود ہو تو وہ اس کے پاس دوپہر کا آرام کرے (قَیلولہ کرے)
حدیث نمبر: 4528
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِِسْحَاقَ بْنِ إِِبْرَاهِيمَ مَوْلَى ثَقِيفٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سَوَّارُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْعَنْبَرِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَيُّوبُ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يَدْخُلُ عَلَى أُمِّ سُلَيْمٍ فَتَبْسُطُ لَهُ نِطْعًا فَيَقِيلُ عَلَيْهِ ، وَتَأْخُذُ مِنْ عَرَقِهِ فَتَجْعَلُهُ فِي طِيبِهَا ، وَتَبْسُطُ لَهُ الْخُمْرَةَ فَيُصَلِّي عَلَيْهَا " .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا کے ہاں تشریف لے جایا کرتے تھے وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے چٹائی بچھا دیتی تھیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس پر آرام فرمایا کرتے تھے وہ خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا پسینہ لے کر اپنی خوشبو میں ملا لیتی تھیں پھر وہ خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے چٹائی بچھاتی تھیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس پر نماز ادا کیا کرتے تھے۔