کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: خلافت و امارت کا بیان - جب امام سواری پر ہو تو لوگوں کے پیدل ساتھ چلنے کی اجازت
حدیث نمبر: 4521
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، قَالَ : " دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي عُمْرَةِ الْقَضَاءِ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَوَاحَةَ آخِذٌ بِغَرْزِهِ وَهُوَ يَقُولُ : خِلْوٌ بَنِي الْكُفَّارِ عَنْ سَبِيلِهِ قَدْ أَنْزَلَ الْقُرْآنُ فِي تَنْزِيلِهِ بِأَنَّ خَيْرَ الْقَتْلِ فِي سَبِيلِهِ " .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عمرہ قضا کے موقع پر تشریف لے گئے (یعنی مکہ میں داخل ہو گئے) تو سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ نے آپ کی رکاب کو پکڑا ہوا تھا اور وہ یہ شعر پڑھ رہے تھے۔ ” کفار کی اولاد کو اس کے راستے پر چھوڑ دو اور قرآن میں یہ حکم نازل ہوا ہے سب سے بہترین قتل وہ ہے جو اس کی راہ میں کیا جائے۔ “