کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: خلافت و امارت کا بیان - حکمرانوں کو مسلمانوں کے مال میں ناجائز تصرف سے سختی سے روکا گیا ہے
حدیث نمبر: 4511
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْحَسَنُ ، أَنَّ عَائِذَ بْنَ عَمْرٍو وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَى عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ زِيَادٍ ، فَقَالَ : أَيْ بُنَيَّ ، إِِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " إِِنَّ شَرَّ الرِّعَاءِ الْحُطَمَةُ ، فَإِِيَّاكَ أَنْ تَكُونَ مِنْهُمْ " . فَقَالَ : اجْلِسْ ، فَإِِنَّمَا أَنْتَ مِنْ نُخَالَةِ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . فَقَالَ : هَلْ كَانَتْ لَهُمْ نُخَالَةٌ ، إِِنَّمَا كَانَتِ النُّخَالَةُ بَعْدَهُمْ ، وَفِي غَيْرِهِمْ .
حسن بصری بیان کرتے ہیں: سیدنا عائذ بن عمرو رضی اللہ عنہ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں وہ عبیداللہ بن زیاد کے پاس تشریف لے گئے انہوں نے فرمایا: اے میرے بیٹے! میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ” بے شک سب سے برا حکمران ظالم حکمران ہوتا ہے۔ “ تو تم اس بات سے بچنے کی کوشش کرو کہ تم ان میں شامل ہو جاؤ۔ عبیداللہ بن زیاد نے کہا: آپ تشریف رکھیں آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کے برے افراد میں سے ایک ہیں، تو انہوں نے فرمایا: کیا ان اصحاب کے اندر خرابی ہو گی خرابی تو ان کے بعد والے لوگوں میں اور ان کے علاوہ لوگوں میں ہے۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب السير / حدیث: 4511
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (2884). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 4494»