کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: خلافت و امارت کا بیان - امام کے لیے اپنی رعایا کے معاملات میں احتیاط و حفاظت اختیار کرنے کا استحباب۔
حدیث نمبر: 4488
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ هِيتًا كَانَ يَدْخُلُ عَلَى أَزْوَاجِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَلا يَعُدُّونَهُ مِنْ أُولِي الإِِرْبَةِ " فَدَخَلَ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَوْمَئِذٍ يَنْعَتُ امْرَأَةً ، وَهُوَ يَقُولُ : إِِنَّهَا إِِذَا أَقْبَلَتْ بِأَرْبَعٍ ، وَإِِذَا أَدْبَرَتْ أَدْبَرَتْ بِثَمَانٍ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَلا أَرَى هَذَا يَعْلَمُ مَا هَا هُنَا ؟ لا يَدْخُلُ عَلَيْكُمْ " . وَأَخْرَجَهُ ، فَكَانَ بِالْبَيْدَاءِ يَدْخُلُ كُلَّ يَوْمِ جُمُعَةٍ يَسْتَطْعِمُ .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ہیت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج کے ہاں آیا جایا کرتا تھا لوگ یہ سمجھتے تھے کہ اس میں نفسانی خواہش نہیں ہے۔ ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس آئے تو وہ کسی عورت کی خوبصورتی کا ذکر کرتے ہوئے یہ کہہ رہا تھا کہ جب وہ آتی ہے تو اس کی چار سلوٹیں پڑتی ہیں اور جب وہ جاتی ہے تو اس کی آٹھ سلوٹیں ہوتی ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا میں یہ نہیں دیکھ رہا کہ اسے ان چیزوں کا پتہ ہے۔ یہ تمہارے ہاں نہ آیا کرے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے وہاں سے نکلوا دیا تو وہ کھلے میدان میں رہا کرتا تھا اور ہر جمعے کے دن کھانا لینے کے لیے آیا کرتا تھا۔