کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: خلافت و امارت کا بیان - اس بات کی خبر کہ انسان کو امارت کا طلبگار نہیں بننا چاہیے، اس خوف سے کہ اسے اس پر مدد کم ملے گی۔
حدیث نمبر: 4479
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَوْنٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ زَاذَانَ ، وَيُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ ، جَمِيعًا وَحُمَيْدٌ الطَّوِيلُ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ الْقُرَشِيِّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : يَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ " لا تَسْأَلِ الإِِمَارَةَ ، فَإِِنَّكَ إِِنْ أُوتِيتَهَا عَنْ مَسْأَلَةٍ وُكِلْتَ إِِلَيْهَا ، وَإِِنْ أُوتِيتَهَا عَنْ غَيْرِ مَسْأَلَةٍ أُعِنْتَ عَلَيْهَا ، وَإِِذَا آلَيْتَ عَلَى يَمِينٍ وَرَأَيْتَ غَيْرَهَا خَيْرًا ، فَأْتِ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ وَكَفِّرْ عَنْ يَمِينِكِ " .
سیدنا عبدالرحمن بن سمرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” اے عبدالرحمٰن! تم حکومتی عہدے کو طلب نہ کرنا کیونکہ اگر تمہیں یہ مانگنے سے ملا تو تمہیں اس کے حوالے کر دیا جائے گا اور اگر یہ تمہیں مانگے بغیر ملا تو اس بارے میں تمہاری مدد کی جائے گی اور جب تم کوئی قسم اٹھا لو اور پھر اس کے علاوہ (دوسری) صورت حال کو بہتر سمجھو تو وہ کام کرو جو زیادہ بہتر ہو اور اپنی قسم کا کفارہ ادا کر دو۔ “