حدیث نمبر: 4445
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فَاجْلِدُوهُ ، وَمَنْ عَادَ فَاجْلِدُوهُ ، فَإِِنْ عَادَ فَاجْلِدُوهُ ، فَإِِنْ عَادَ فَاقْتُلُوهُ " . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ : الْعِلَّةُ الْمَعْلُومَةُ فِي هَذَا الْخَبَرِ يُشْبِهُ أَنْ تَكُونَ : فَإِِنْ عَادَ عَلَى أَنْ لا يَقْبَلَ تَحْرِيمَ اللَّهِ ، فَاقْتُلُوهُ .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ” جو شخص شراب پیے اسے کوڑے مارو جو دوبارہ پیے اسے پھر کوڑے مارو اگر وہ پھر ہیے تو پھر کوڑے مارو اگر وہ پھر ایسا کرے تو اسے قتل کر دو۔ “ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) اس روایت میں مذکور متعین علت ہو سکتا ہے یہ ہو کہ اگر وہ پھر شراب پیے تو اس کا مطلب یہ ہو گا: اس نے اللہ تعالیٰ کے حرام قرار دینے کے حکم کو قبول نہیں کیا۔