کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: زنا اور اس کی حد کا بیان - لونڈی پر زنا کی صورت میں کوڑے مارنے کا وجوب، خواہ وہ بار بار ایسا کرے۔
حدیث نمبر: 4444
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، وَزَيْدِ بْنِ خَالِدٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنِ الأَمَةِ إِِذَا زَنَتْ وَلَمْ تُحْصَنْ ، فَقَالَ : " إِِذَا زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا ، ثُمَّ إِِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا ، ثُمَّ إِِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا ، ثُمَّ بِيعُوهَا وَلَوْ بِضَفِيرٍ " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا زید بن خالد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسی کنیز کے بارے میں دریافت کیا گیا جو زنا کا ارتکاب کرتی ہے اور شادی شدہ نہیں ہوتی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر وہ زنا کا ارتکاب کرے تو تم اسے کوڑے مارو پھر اگر وہ زنا کا ارتکاب کرے تو اسے کوڑے مارو پھر اگر وہ زنا کا ارتکاب کرے تو اسے کوڑے مارو پھر اسے فروخت کر دو خواہ ایک رسی کے عوض میں کرو۔