کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: زنا اور اس کی حد کا بیان - وہ علت بیان کرنا جس کی وجہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں یہودیوں کو رجم کیا جن کا ہم نے ذکر کیا۔
حدیث نمبر: 4434
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ الْيَهُودَ جَاءُوا إِِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَذَكَرُوا لَهُ أَنَّ رَجُلا مِنْهُمْ وَامْرَأَةً زَنَيَا ، فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا تَجِدُونَ فِي التَّوْرَاةِ فِي شَأْنِ الرَّجْمِ ؟ " فَقَالُوا : نَفْضَحُهُمْ وَيُجْلَدُونَ . فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلامٍ : كَذَبْتُمْ ، إِِنَّ فِيهَا لآيَةَ الرَّجْمِ . فَأَتَوْا بِالتَّوْرَاةِ فَنَشَرُوهَا ، فَوَضَعَ أَحَدُهُمْ يَدَهُ عَلَى آيَةِ الرَّجْمِ ، فَقَرَأَ مَا قَبْلَهَا وَمَا بَعْدَهَا ، فَقَالَ لَهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلامٍ : ارْفَعْ يَدَكَ ، فَرَفَعَ يَدَهُ ، فَإِِذَا فِيهَا آيَةُ الرَّجْمِ ، فَقَالُوا : صَدَقَ يَا مُحَمَّدُ ، إِِنَّ فِيهَا آيَةُ الرَّجْمِ . فَأَمَرَ بِهِمَا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرُجِمَا " . قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ : فَرَأَيْتُ الرَّجُلَ يَجْنِئُ عَلَى الْمَرْأَةِ يَقِيهَا الْحِجَارَةَ .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں۔ کچھ یہودی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے یہ بات ذکر کی کہ ان سے تعلق رکھنے والے ایک مرد اور ایک عورت نے زنا کا ارتکاب کیا ہے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں سے دریافت کیا: تم لوگ سنگسار کرنے کے بارے میں تورات میں کیا حکم پاتے ہو؟ تو ان لوگوں نے جواب دیا: ہم تو (اس جرم کے مرتکب افراد) کو بے عزت کرتے ہیں اور انہیں کوڑے لگاتے ہیں، تو سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم نے غلط کہا: ہے۔ تورات میں رجم سے متعلق آیت موجود ہے۔ وہ لوگ تورات لے آئے انہوں نے اسے کھولا تو ان میں سے ایک شخص نے رجم سے متعلق آیت پر ہاتھ رکھ دیا اور اس سے پہلے اور بعد والے حصے کو پڑھ دیا۔ سیدنا عبداللہ بن سلام نے فرمایا: تم اپنا ہاتھ اٹھاؤ۔ اس نے اپنا ہاتھ اٹھایا تو وہاں رجم کے حکم سے متعلق آیت موجود تھی تو ان لوگوں نے کہا: اے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم! انہوں نے ٹھیک کہا: ہے اس میں رجم کے حکم سے متعلق آیت موجود ہے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے مطابق اس مرد اور عورت کو سنگسار کر دیا گیا۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے اس شخص کو دیکھا وہ اس عورت کو پتھروں سے بچانے کے لیے اس پر جھکا ہوا تھا۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب الحدود / حدیث: 4434
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 4417»