کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: زنا اور اس کی حد کا بیان - محصنین پر زنا کی صورت میں رجم کا حکم بطور عبرت و تنکیل۔
حدیث نمبر: 4429
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مُكْرَمٍ بِالْبَصْرَةِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو حَفْصٍ الأَبَّارُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ ، قَالَ : لَقِيتُ أُبَيَّ بْنَ كَعْبٍ ، فَقُلْتُ لَهُ : إِِنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ كَانَ يَحُكُّ الْمُعَوِّذَتَيْنِ مِنَ الْمَصَاحِفِ ، وَيَقُولُ : إِِنَّهُمَا لَيْسَتَا مِنَ الْقُرْآنِ ، فَلا تَجْعَلُوا فِيهِ مَا لَيْسَ مِنْهُ . قَالَ أُبَيٌّ : قِيلَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فقَالَ لنا ، فنحن نقول . كم تعدون سورة الأحزاب من آية ؟ قال : قُلْتُ : ثَلاثًا وَسَبْعِينَ . قَالَ أُبَيٌّ : " وَالَّذِي يُحْلَفُ بِهِ إن كانت لتعدل سورة البقرة ولقد قرأنا فيها آية الرجم : الشَّيْخُ وَالشَّيْخَةُ فَارْجُمُوهُمَا الْبَتَّةَ نَكَالا مِنَ اللَّهِ ، وَاللَّهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ " .
زر بن حبیش بیان کرتے ہیں: میری ملاقات سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے ہوئی۔ میں نے ان سے کہا: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ معوذ تین کو قرآن مجید میں شامل نہیں کرنے دیتے اور یہ کہتے ہیں کہ یہ دونوں قرآن کا حصہ نہیں ہیں اس لیے تم قرآن میں وہ چیز شامل نہ کرو جو اس کا حصہ نہ ہو تو سیدنا ابی رضی اللہ عنہ نے بتایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی گئی تو آپ نے ہم سے فرمایا: ہم یہ کہتے ہیں تم لوگ سورہ احزاب میں کتنی آیات شار کرتے ہو؟ راوی کہتے ہیں تو میں نے جواب دیا: تہتر آیات تو سیدنا ابی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے نام کا حلف اٹھایا جاتا ہے یہ سورۃ بقرہ جتنی تھی اور ہم نے اس میں رجم کے حکم سے متعلق آیات بھی تلاوت کی تھیں اس میں یہ حکم تھا شادی شدہ شخص اگر شادی شدہ عورت کے ساتھ زنا کر لے تو تم انہیں لازمی طور پر سنگسار کر دو۔ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے سزا ہے۔ اللہ تعالیٰ غالب اور حکمت والا ہے۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب الحدود / حدیث: 4429
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» -أيضا-. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 4412»