کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: زنا اور اس کی حد کا بیان - کنوارے اور شادی شدہ کے زنا کا حکم بیان کرنا۔
حدیث نمبر: 4425
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْجُنَيْدِ بِبُسْتَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ زَاذَانَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ حِطَّانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الرَّقَاشِيِّ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " خُذُوا عَنِّي ، خُذُوا عَنِّي ، قَدْ جَعَلَ اللَّهُ لَهُنَّ سَبِيلا ، الثَّيِّبُ بِالثَّيِّبِ جَلْدُ مِائَةٍ وَالرَّجْمُ ، وَالْبِكْرُ بِالْبِكْرِ جَلْدُ مِائَةٍ وَنَفْيُ سَنَةٍ " .
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” مجھ سے احکام حاصل کر لو مجھ سے احکام حاصل کر لو اللہ تعالیٰ نے ان خواتین کے لیے راستہ مقرر کر دیا ہے (یعنی ان کا حکم بیان کر دیا ہے) شادی شدہ شخص شادی شدہ کے ساتھ (زنا کا مرتکب ہو) تو اس کو ایک سو 100 کوڑے لگائے جائیں اور سنگسار کیا جائے۔ کنوارا اگر کنواری کے ساتھ (زنا کا مرتکب ہو) تو اسے ایک سو کوڑے لگائیں اور ایک سال کے لیے جلا وطن کر دیا جائے گا۔ “
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب الحدود / حدیث: 4425
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «ابن ماجه» (2550): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 4408»