کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - ذکر اس حکم کا کہ اسے قتل کیا جائے جو امت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے امر کو جماعت سے الگ کر کے تقسیم کرنا چاہے
حدیث نمبر: 4406
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلاقَةَ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَرْفَجَةَ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " إِِنَّهَا سَتَكُونُ هَنَاتٌ وَهَنَاتٌ ، فَمَنْ أَرَادَ أَنْ يُفَرِّقَ أَمْرَ هَذِهِ الأُمَّةِ وَهُمْ جَمِيعٌ فَاضْرِبُوهُ بِالسَّيْفِ كَائِنًا مَنْ كَانَ " .
سیدنا عرفجہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ” عنقریب فساد ہی فساد ہوں گے جو شخص اس امت میں تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش کرے، جبکہ وہ لوگ اکٹھے ہوں تو اسے تلوار کے ذریعے قتل کر دو، خواہ وہ جو کوئی بھی ہو۔ “