حدیث نمبر: 4374
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ مَهْدِيٍّ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا شَهِدْتُ مِنْ حِلْفِ قُرَيْشٍ إِِلا حِلْفَ الْمُطَيَّبِينَ ، وَمَا أُحِبُّ أَنَّ لِي حُمْرَ النَّعَمِ ، وَإِِنِّي كُنْتُ نَقَضَتْهُ " . قَالَ : وَالْمُطَيِّبُونَ : هَاشِمٌ ، وَأُمَيَّةُ ، وَزَهْرَةُ ، وَمَخْزُومٌ . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : أَضْمَرَ فِي هَذَيْنِ الْخَبَرَيْنِ مَنْ يُرِيدُ بِهِ : شَهِدْتُ مِنْ حِلْفِ الْمُطَيَّبِينَ ، لأَنَّهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَشْهَدْ حِلْفَ الْمُطَيَّبِينَ ، لأَنَّ حِلْفَ الْمُطَيَّبِينَ كَانَ قَبْلَ مَوْلِدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَإِِنَّمَا شَهِدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِلْفَ الْفُضُولِ ، وَهُمْ مِنَ الْمُطَيَّبِينَ ، قَدْ ذَكَرْتُ الْكَلامَ عَلَى هَذَا الْخَبَرِ بِتَفْصِيلٍ فِي كِتَابِ : التَّوْرِيثُ وَالْحُجُبِ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” میں قریش کے کسی بھی حلف میں شریک نہیں ہوا صرف ” مطیبین “ کے حلف میں شریک ہوا تھا اور میری یہ خواہش نہیں ہے میں اس حلف کو توڑوں خواہ اس کے عوض میں مجھے سرخ اونٹ مل رہے ہوں۔ “ (راوی بیان کرتے ہیں) ” مطیبین“ سے مراد بنوہاشم بنوامیہ بنوزہرہ اور بنومخزوم ہیں۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) دونوں روایات میں یہ بات مذکور ہے، میں ” مطیبین “ کے حلف میں شریک ہوا تھا حالانکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ” مطیبین “ کے حلف میں شریک نہیں ہوئے تھے کیونکہ ” مطیبین “ کا حلف نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش سے پہلے ہوا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حلف الفضول میں شریک ہوئے تھے اور یہ بھی ” مطیبین “ کے درمیان ہوا تھا میں نے اس روایت کے بارے میں اپنی کتاب ” التوريث والحجب “ میں تفصیل سے بحث ذکر کر دی ہے۔