کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - ذکر اس خبر کا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خوشبو لگانے والوں کی قسم کی گواہی دی
حدیث نمبر: 4373
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا إِِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِِسْحَاقَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " شَهِدْتُ مَعَ عُمُومَتِي حِلْفَ الْمُطَيَّبِينَ ، فَمَا أُحِبُّ أَنَّ لِي حُمْرَ النَّعَمِ ، وَإِِنِّي أَنْكُثُهُ " .
محمد بن جبیر اپنے والد کے حوالے سے سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” میں اپنے چچا کے ہمراہ ” مطیبین “ کے حلف میں شریک ہوا تھا اور مجھے یہ بات پسند نہیں ہے میں اس حلف کی خلاف ورزی کروں خواہ مجھے اس کے عوض میں سرخ اونٹ ملیں۔ “