کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - ذکر اس ممانعت کا کہ انسان اسلام کے علاوہ دیگر ملتوں کی قسم کھائے
حدیث نمبر: 4366
أَخْبَرَنَا شَبَابُ بْنُ صَالِحٍ بِوَاسِطَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا خَالِدٌ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ الضَّحَّاكِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " مَنْ حَلَفَ بِمِلَّةٍ سِوَى الإِِسْلامِ كَاذِبًا مُتَعَمِّدًا فَهُوَ كَمَا قَالَ ، وَمَنْ قَتَلَ نَفْسَهُ بِشَيْءٍ عُذِّبَ بِهِ فِي نَارِ جَهَنَّمَ " .
سیدنا ثابت بن ضحاک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” جو شخص اسلام کے علاوہ کسی اور دین کی جان بوجھ کر جھوٹی قسم اٹھائے تو وہ شخص ویسا ہی ہو گا جیسے اس نے کہا: ہے اور جو شخص کسی بھی چیز کے ذریعے خودکشی کر لے اسے اس چیز کے ذریعے جہنم میں عذاب دیا جائے گا۔ “