کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - ذکر اس بات کی مستحب ہونے کا کہ امام جب قسم کھا لے تو وہ وہ کام کرے جو اس کے لیے بہتر ہو بغیر اس قسم کی طرف مڑے جو گزر چکی
حدیث نمبر: 4353
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ الْبُخَارِيُّ بِبَغْدَادَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا الطُّفَاوِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِِذَا حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ لَمْ يَحْنَثْ ، حَتَّى نَزَلَتْ كَفَّارَةُ الْيَمِينِ ، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لا أَحْلِفُ عَلَى يَمِينٍ فَأَرَى غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا ، إِِلا أَتَيْتُ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ ، وَكَفَّرْتُ عَنْ يَمِينِي " .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی قسم اٹھاتے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے برخلاف نہیں کیا کرتے تھے یہاں تک کہ قسم کے کفارے سے متعلق آیت نازل ہو گئی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اب میں جو بھی قسم اٹھاؤں گا اور اس کے علاوہ صورت کو زیادہ بہتر سمجھوں گا، تو میں وہ کام کروں گا جو زیادہ بہتر ہے اور اپنی قسم کا کفارہ دے دوں گا۔