کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - ذکر دوسری خبر جو واضح کرتی ہے کہ قسم کھانے والے کو قسم ترک کرنے پر کفارہ دینے کا حکم ہے اگر وہ اسے قسم پر عمل کرنے سے بہتر دیکھے
حدیث نمبر: 4348
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : يَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ ، " لا تَسْأَلِ الإِِمَارَةَ ، فَإِِنَّكَ إِِنْ أَتَتْكَ عَنْ مَسْأَلَةٍ وُكِلْتَ إِِلَيْهَا ، وَإِِنْ أَتَتْكَ مِنْ غَيْرِ مَسْأَلَةٍ أُعِنْتَ عَلَيْهَا ، وَإِِذَا حَلَفْتَ عَلَى يَمِينٍ وَرَأَيْتَ غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا ، فَأْتِ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ ، وَكَفِّرْ عَنْ يَمِينِكِ " .
سیدنا عبدالرحمن بن سمرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” اے عبدالرحمٰن! تم حکومتی عہدے کا سوال نہ کرنا کیونکہ اگر یہ تمہیں مانگنے سے ملے گا تو تمہیں اس کے حوالے کر دیا جائے گا اور اگر یہ تمہیں مانگے بغیر مل جائے گا تو اس بارے میں تمہاری مدد کی جائے گی اور جب تم کسی قسم کے بارے میں حلف اٹھا لو اور تم اس کے علاوہ دوسری صورت کو اس سے زیادہ بہتر پاؤ تو وہ کام کرو جو زیادہ بہتر ہے اور اپنی قسم کا کفارہ دے دو۔ “