کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: - ذکر اس خبر کا جو اس بات کی دلیل ہے کہ اگر کسی کا بھائی مسلمان اس کے لیے قسم کھائے تو اسے اس کی قسم پر تصدیق کرنی چاہیے خواہ اسے اس کے برخلاف علم ہو
حدیث نمبر: 4336
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " رَأَى عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ رَجُلا سَرَقَ ، فَقَالَ عِيسَى : أَسَرَقْتَ ؟ قَالَ : كَلا وَالَّذِي لا إِِلَهَ إِِلا هُوَ . فَقَالَ عِيسَى : آمَنْتُ بِاللَّهِ ، وَكَذَّبْتُ عَيْنِي " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام نے ایک شخص کو دیکھا اس نے چوری کی سیدنا عیسیٰ علیہ السلام نے دریافت کیا: کیا تم نے چوری کی ہے؟ اس نے جواب دیا: جی نہیں اس ذات کی قسم جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے (میں نے چوری نہیں کی ہے) تو سیدنا عیسیٰ علیہ السلام نے کہا: میں اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھتا ہوں اور میں اپنی آنکھوں کو غلط قرار دیتا ہوں۔ “
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب الأيمان / حدیث: 4336
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «المشكاة» (5050 / التحقيق الثاني): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 4321»