کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - ذکر اس خبر کا کہ قسمیں اور عہد اگر انسان کے دل میں آئیں تو اس پر کوئی حرج نہیں جب تک وہ عمل یا نطق سے اس کی مدد نہ کرے
حدیث نمبر: 4334
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْعَبْدِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِِنَّ اللَّهَ تَجَاوَزَ لأُمَّتِي عَنْ كُلِّ شَيْءٍ حَدَّثَتْ بِهِ أَنْفُسَهَا ، مَا لَمْ تَتَكَلَّمْ أَوْ تَعْمَلْ بِهِ " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” بے شک اللہ نے میری امت کی ہر اس چیز سے درگزر کیا ہے جو ان کے ذہن میں خیال آتا ہے جب تک وہ اس بارے میں کوئی بات نہ کریں یا اس پر عمل نہ کریں۔ “