کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - ذکر اس بیان کا کہ انسان کو اپنی بات میں قسم کھانے کی اجازت ہے اگر وہ اپنے قول کی تصدیق چاہتا ہو
حدیث نمبر: 4330
أَخْبَرَنَا إِِسْحَاقُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ بْنِ إِِسْمَاعِيلَ بِبُسْتَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، أَخْبَرَنَا إِِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، عَنِ الْمُسْتَوْرِدِ بْنِ شَدَّادٍ أَخِي بَنِي فِهْرٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " وَاللَّهِ مَا الدُّنْيَا فِي الآخِرَةِ إِِلا كَمَا يَجْعَلُ أَحَدُكُمْ إِِصْبَعَهُ فِي الْيَمِّ فَلْيَنْظُرْ بِمَ تَرْجِعُ " .
سیدنا مستورد بن شداد رضی اللہ عنہ جو بنو فہر سے تعلق رکھتے ہیں بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ” اللہ کی قسم! آخرت کے مقابلے میں دنیا کی مثال بالکل اس طرح جیسے کوئی شخص اپنی انگلی کو دریا میں ڈالے اور پھر اس بات کا جائزہ لے کہ وہ کس چیز کے ہمراہ واپس آئی ہے۔ “