کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: - ذکر اس خبر کا کہ انسان پر قسموں اور گواہیوں میں اپنے آپ کو محفوظ رکھنا واجب ہے
حدیث نمبر: 4328
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عُبَيْدَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَيُّ النَّاسِ خَيْرٌ ؟ قَالَ : " قَرْنِي ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ، ثُمَّ يَجِيءُ قَوْمٌ تَبْدُرُ شَهَادَةُ أَحَدِهِمْ يَمِينَهُ ، وَيَمِينُهُ شَهَادَتَهُ " .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا کون سے لوگ بہتر ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے زمانے کے پھر اس کے بعد والے پھر اس کے بعد والے پھر وہ لوگ آئیں گے کہ ان میں سے کسی کی گواہی قسم سے پہلے ہو گی اور قسم گواہی سے پہلے ہو گی (یعنی وہ جھوٹی قسمیں اٹھائیں گے اور جھوٹی گواہیاں دیں گے)
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب الأيمان / حدیث: 4328
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (700). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 4313»