کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: عدت گزارنے والی عورت کے سوگ کا بیان - عورت کے لیے بعض اوقات میں خوشبو لگانے کی اجازت اور بعض میں ممانعت کا ذکر
حدیث نمبر: 4305
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا هِشَامٌ ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لا يَحِلُّ لامْرَأَةٍ تُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ أَنْ تَحُدَّ عَلَى مَيِّتٍ فَوْقَ ثَلاثٍ ، إِِلا عَلَى زَوْجٍ ، فَإِِنَّهَا تَحُدُّ عَلَيْهِ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا ، لا تَكْتَحِلُ ، وَلا تَلْبَسُ ثَوْبًا مَصْبُوغًا إِِلا ثَوْبَ عَصْبٍ ، وَلا تَمَسُّ طِيبًا إِِلا عِنْدَ أَدْنَى طُهْرِهَا إِِذَا اغْتَسَلَتْ مِنْ مَحِيضِهَا ، نُبْذَةَ قُسْطٍ وَأَظْفَارٍ " .
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھنے والی کسی بھی عورت کے لیے یہ بات جائز نہیں ہے وہ کسی کے مرنے پر تین دن سے زیادہ کا سوگ کرے البتہ شوہر کا معاملہ مختلف ہے کیونکہ وہ اس پر چار ماہ دس دن تک سوگ کرے گی (اپنی عدت کے دوران) وہ سرمہ نہیں لگائے گی، رنگین کپڑے نہیں پہنے گی البتہ پٹی باندھنے والے کپڑے کا حکم مختلف ہے اور وہ خوشبو نہیں لگائے گی البتہ جب حیض سے پاک ہونے کے بعد غسل کر رہی ہو گی اس وقت وہ تھوڑی سی قسط یا اظفار (یعنی مخصوص قسم کی خوشبو) لگا لے گی۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب الطلاق / حدیث: 4305
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (2114): ق. * قال الناشر: هذا الحديث - مع بابه - ساقط من «الأصل»، واستدركناه من «طبعة المؤسسة». فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 4290/م»