کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: عدت کا بیان - ام ولد (لونڈی) کی عدت کا بیان جب اس کا مالک فوت ہو جائے
حدیث نمبر: 4300
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ مَطَرٍ ، عَنْ رَجَاءِ بْنِ حَيْوَةَ ، عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ ذُؤَيْبٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، قَالَ : لا تُلْبِسُوا عَلَيْنَا سُنَّةَ نَبِيِّنَا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " عِدَّةُ أُمِّ الْوَلَدِ عِدَّةُ الْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُهَا " . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ : سَمِعَ هَذَا الْخَبَرَ ابْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ وَمَطَرٌ الْوَرَّاقُ ، عَنْ رَجَاءِ بْنِ حَيْوَةَ ، فَمَرَّةً يُحَدِّثُ عَنْ هَذَا ، وَأُخْرَى عَنْ ذَلِكَ .
سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: تم لوگ ہمارے لیے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کو مشتبہ نہ کرو ام ولد کی عدت وہی ہو گی جو بیوہ عورت کی عدت ہوتی ہے۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ابن ابوعروبہ نے یہ روایت قتادہ سے سنی ہے اور مطر وراق نے یہ روایت رجاء بن حیوہ سے سنی ہے تو ایک مرتبہ انہوں نے اسے اس سے نقل کر دیا اور ایک مرتبہ اس سے نقل کر دیا۔