کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: عدت کا بیان - اس حاملہ عورت کی عدت کا بیان جس کا شوہر وفات پا گیا ہو
حدیث نمبر: 4296
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ وَأَبَا سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ اخْتَلَفَا فِي الْمَرْأَةِ تَنْفَسُ بَعْدَ َفَاةِ زَوْجِهَا بِلَيَالٍ ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ : آخِرَ الأَجَلَيْنِ وَقَالَ أَبُو سَلَمَةَ : إِِذَا نُفِسَتْ فَقَدْ حَلَّتْ . قَالَ : فَجَاءَ أَبُو هُرَيْرَةَ ، فَقَالَ أَنَا مَعَ ابْنِ أَخِي يَعْنِي أَبَا سَلَمَةَ . فَبَعَثُوا كُرَيْبًا مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ إِِلَى أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَسَأَلَهَا عَنْ ذَلِكَ ، فَجَاءَهُمْ ، فَأَخْبَرَهُمْ أَنَّهَا قَالَتْ : " وَلَدَتْ سُبَيْعَةُ الأَسْلَمِيَّةُ بَعْدَ وَفَاةِ زَوْجِهَا بِلَيَالٍ ، فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ لَهَا : " قَدْ حَلَلْتِ فَانْكِحِي " .
سلیمان بن یسار بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اور ابوسلمہ بن عبدالرحمن کے درمیان ایسی خاتون کے بارے میں اختلاف ہو گیا جو اپنے شوہر کے انتقال کے کچھ دن بعد بچے کو جنم دے دیتی ہے تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جو عدت بعد میں ختم ہو گی (وہ عورت اس کے مطابق عدت گزارے گی) ابوسلمہ نے کہا: جیسے ہی وہ نفاس والی ہو گی (یعنی بچے کو جنم دے گی) تو وہ حلال ہو جائے گی (یعنی اس کی عدت ختم شمار ہو گی) راوی بیان کرتے ہیں: اسی دوران سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ تشریف لے آئے انہوں نے فرمایا: میں اپنے بھتیجے کے ساتھ ہوں یعنی ابوسلمہ کے ساتھ ہوں ان لوگوں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے غلام کریب کو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں بھیجا جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ ہیں اس نے ان سے اس بارے میں دریافت کیا: اور پھر ان حضرات کے پاس واپس آ کر انہیں یہ بتایا کہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے یہ بات بیان کی ہے: سبیعہ اسلمیہ نامی اپنے شوہر کے انتقال کے کچھ دن بعد بچے کو جنم دیا اس خاتون نے اس بات کا تذکرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: تمہاری عدت ختم ہو گئی ہے تم (دوسرا) نکاح کر لو۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب الطلاق / حدیث: 4296
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 4282»