کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: رجوع کا بیان - اس بات کی اجازت کہ آدمی اپنی بیوی سے مخصوص ایام کے لیے ایلاء کرے
حدیث نمبر: 4277
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّامِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْمَقَابِرِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّهُ قَالَ : آلَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ نِسَائِهِ ، وَكَانَتِ انْفَكَّتْ رِجْلُهُ ، فَأَقَامَ فِي مَشْرُبَةٍ تِسْعًا وَعِشْرِينَ ، ثُمَّ نَزَلَ " . قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، آلَيْتَ شَهْرًا . قَالَ : " الشَّهْرُ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ازواج کے ساتھ ایلاء کر لیا آپ کی ٹانگ پر بھی چوٹ آئی ہوئی تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انتیس دن تک بالا خانے میں مقیم رہے پھر آپ اس سے نیچے اترے لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! آپ نے ایک ماہ کے لیے ایلاء کیا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اللہ نے فرمایا: مہینہ (کبھی) انتیس دن کا بھی ہوتا ہے۔