کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: عورتوں کے پچھلے حصے میں جماع سے ممانعت کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس دعوے کو رد کرتا ہے کہ آدمی کا اپنی بیوی سے غیر حرث کے موضع میں وطی جائز ہے
حدیث نمبر: 4202
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ الْقُمِّيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ أَبِي الْمُغِيرَةِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : جَاءَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : هَلَكْتُ ، قَالَ : " وَمَا أَهْلَكَكَ ؟ " ، قَالَ : حَوَّلْتُ رَحْلِيَ اللَّيْلَةَ ، قَالَ : فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ شَيْئًا ، فَأَوْحَى اللَّهُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَذِهِ الآيَةَ : نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ سورة البقرة آية 223 ، يَقُولُ : " أَقْبِلْ ، وَأَدْبِرْ ، وَاتَّقِ الدُّبُرَ ، وَالْحَيْضَةَ " .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے عرض کی: میں ہلاکت کا شکار ہو گیا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا۔ تمہیں کس چیز نے ہلاکت کا شکار کیا ہے۔ انہوں نے بتایا، گزشتہ رات میں نے اپنے پالان کو الٹا دیا۔ راوی کہتے ہیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی جواب نہیں دیا۔ اللہ تعالیٰ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف یہ وحی نازل کی۔ ” تمہاری بیویاں تمہاری کھیتی ہیں اپنے کھیت میں جس طرح سے چاہو آؤ۔ “ راوی بیان کرتے ہیں: یعنی خواہ آگے طرف سے آؤ پیچھے کی طرف سے آؤ لیکن پچھلی شرمگاہ اور حیض سے اجتناب کرو۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب النكاح / حدیث: 4202
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - «آداب الزفاف» (28 - 29). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 4190»