کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: عورتوں کے پچھلے حصے میں جماع سے ممانعت کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس دعوے کو رد کرتا ہے کہ عورتوں سے غیر حرث کے موضع میں وطی جائز ہے
حدیث نمبر: 4197
أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ النَّضْرِ بْنِ عَمْرٍو الْقُرَشِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ غِيَاثٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : قَالَتِ الْيَهُودُ " إِنَّمَا يَكُونُ الْحَوَلُ إِذَا أَتَى الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ مِنْ خَلْفِهَا ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ : نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ سورة البقرة آية 223 ، مِنْ قُدَّامِهَا ، وَمِنْ خَلْفِهَا ، وَلا يَأْتِيهَا إِلا فِي الْمَأْتَى " .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: یہود یہ کہا: کرتے تھے بچہ بھینگا اس وقت ہوتا ہے جب کوئی شخص اپنی بیوی کے ساتھ پیچھے کی طرف سے صحبت کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ” تمہاری بیویاں تمہارے کھیت ہیں تم اپنے کھیت میں جس طرف سے چاہو آؤ۔ “ اس سے مراد یہ ہے: آگے کی طرف سے آؤ یا پیچھے کی طرف سے آؤ لیکن آؤ صرف اسی مقام پر جہاں آیا جاتا ہے۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب النكاح / حدیث: 4197
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (1879): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 4185»