حدیث نمبر: 4191
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ ، وابْنُ كَثِيرٍ ، عَنْ شُعْبَةَ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي أَبُو إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي الْوَدَّاكِ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ ، يَقُولُ : أَصَبْنَا سَبْيًا يَوْمَ خَيْبَرَ ، فَكُنَّا نُرِيدُ الْفِدَاءَ ، فَسَأَلْنَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْعَزْلِ ؟ ، فَقَالَ : " لا عَلَيْكُمْ أَنْ لا تَفْعَلُوا ذَلِكُمْ ، فَإِنَّمَا هُوَ الْقَدْرُ " ، اسْمُ أَبِي الْوَدَّاكِ : جَبْرُ بْنُ نَوْفٍ ، قَالَهُ الشَّيْخُ .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ خیبر کے موقع پر ہمیں کچھ قیدی ملے ہم نے فدیہ لینے کا ارادہ کیا ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے عزل کے بارے میں دریافت کیا: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم پر کوئی حرج نہیں ہو گا اگر تم یہ نہ کرو کیونکہ یہ تقدیر کے مطابق ہے۔ ابووداک والا کا نام جبر بن نوف ہے یہ بات شیخ نے بیان کی ہے۔