کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: میاں بیوی کی باہمی معاشرت کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ مرد کو چاہیے کہ اپنے اہل کی غلطیوں کی تلاش یا ان پر تجسس نہ کرے۔
حدیث نمبر: 4182
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : " نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَطْرُقَ الْمَرْءُ أَهْلَهُ لَيْلا ، أَوْ يُخَوِّنَهُمْ وَيَلْتَمِسَ عَثَرَاتِهِمْ " .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے (کہ سفر سے واپسی پر طویل غیرحاضری کے بعد) کوئی شخص رات کے وقت اپنی بیوی کے پاس چلا جائے یا اپنی بیوی کی خیانت معلوم کرنا چاہے (یعنی اس کی جاسوسی کرے) یا اس کے پوشیدہ معاملات کی کھوج لگائے۔