کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: میاں بیوی کی باہمی معاشرت کا بیان - اس خبر کا ذکر کہ مرد کے لیے اس عورت سے بھی لذت حاصل کرنا جائز ہے جس میں کچھ کجی (طبعی کمزوری یا ضد) ہو۔
حدیث نمبر: 4180
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَجْلانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " إِنَّمَا مَثَلُ الْمَرْأَةِ كَالضِّلَعِ ، إِنْ أَرَدْتَ إِقَامَتَهَا كُسِرَتْ ، وَإِنَّ تَسْتَمْتِعْ بِهَا تَسْتَمْتِعْ بِهَا وَفِيهَا عِوَجٌ ، فَاسْتَمْتِعْ بِهَا عَلَى مَا كَانَ مِنْهَا مِنْ عِوَجٍ " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” عورت کی مثال پسلی کی طرح ہے اگر تم اسے سیدھا کرنے کی کوشش کرو گے تو وہ ٹوٹ جائے گی اور اگر تم اس کے ٹیڑھے پن سمیت اس سے نفع حاصل کرنا چاہو تو نفع حاصل کر لو گے اس لیے تم اس کے ٹیڑھے پن سمیت اس سے نفع حاصل کرو۔ “
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب النكاح / حدیث: 4180
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن صحيح - «الصحيحة» - أيضا -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 4168»